حکومت پاکستان تعلیمی اداروں کی ترقی کیلئے سنجیدہ ہے، شفقت محمود

0
59

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تعلیمی اداروں سے متعلقہ قانون سازی  ظاہر کرتی ہے کہ موجودہ حکومت تعلیمی اداروں کی ترقی کے لئے کتنی سنجیدہ ہے۔ ماضی میں تعلیمی اداروں کی قانون سازی کی طرف توجہ نہ کرنے کی وجہ سے شعبہ تعلیم فقدان کا شکار رہا۔ انہوں نے کہا شعبہ تعلیم میں بہتری لانے کے لئےموجودہ حکومت کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ چھوڑے گی۔

تعلیمی اداروں کی قانون سازی سے متعلقہ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے چار بلز آج قومی اسمبلی سے پاس ہو گئے۔ ان میں این سی اے اپ گریڈیشن بل، نیوٹیک ترمیمی بل 2021، حیدر آباد انسٹیٹیوٹ بل 2021 اور یونیورسٹی آف اسلام آباد بل شامل ہیں۔ قومی اسمبلی سے پاس ہونے کے بعد تمام بلز کو سینیٹ میں بھجوا دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں