محکمہ اطلاعات سندھ کے نیب زدہ افسران کے کارنامے’ اربوں روپے کہاں جارہے ہیں

0
10

کراچی: محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کہاں جارہے ہیں؟ کام ایسا ہونا چاہیے کسی کو پتہ نہ چلے اور چوری بھی نہ پکڑی جائے۔

محکمہ اطلاعات سندھ کے انفارمیشن افسر فرحان کو سیکشن افسر (ایڈمن) کا اضافی چارج اور صابر کاکا کو ڈپٹی ڈائریکٹر اشتہارات بنادیا گیا ہے۔

اربوں روپے کے سرکاری اشتہارات کی بندر بانٹ کا ریکارڈ بھی تو سیٹ کرنا ہے اور جیل کے ساتھیوں کی اشتہاریوں ایجنسیوں کو بھی اربوں روپے رلیز کرنے ہیں۔ ریکارڈ کا کسی ایسے افسر کو پتہ نہ چلے جو آگے چل کر ان نیب زدہ افسران کیلئے مشکلات پیدا کرے، کہیں راز نہ کھول دے، اس لئے من پسند سیکشن افسر بھی اپنا لگادیا، ڈپٹی ڈائریکٹر اشتہارات بھی مٹیاری سے لے آئے تاکہ جب تک وہ معاملات کو سمجھیں اس بجٹ پر ہاتھ صاف تو ہو جائے گا۔

انفارمیشن افسر فرحان جسے سیکشن افسر (ایڈمن) بنایا گیا ہے یہ شفیع بابا کا رشتیدار ہے جو کہ محکمہ اطلاعات کی مشہور شخصیت ہیں اور اے جی سندھ میں ان کی بہترین سیٹنگ ہیں، وہاں سے ان کے بل کلیئر کروانے میں بھی شفیع بابا کا مین کردار رہتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں