کراچی: سعودی عرب کے بلکل پڑوس میں یمن پر آج ہونے والے اسرائیل کے فضائی حملوں میں یمن کے دارالحکومت صنعا کا بین الاقوامی ایئرپورٹ اور دحبان پاور اسٹیشن تباہ ہو گیا۔ ایئر پورٹ پر تباہ ہونے والے طیاروں میں روسی ساختہ ٹرانسپورٹ طیارے آئی ایل 76 دیکھے جا سکتے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق صنعا ایئرپورٹ کے رن وے ٹرمینل بلڈنگ اور کنٹرول ٹاور کو تباہ کر دیا گیا۔ سیمنٹ فیکٹری پر بھی بمباری کی گئی۔ بجلی گھر کی تباہی کی وجہ سے صنعا شہر میں بڑے پیمانے پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا ہے۔
یمنی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک تین افراد کی شہادت کی تصدیق ہو ئی ہے۔ یمن میں حوثی جماعت انصار اللہ کے عہدیدار نے اسرائیلی حملوں پر بیان دیا ہے کہ سرائیل نے صنعا پر بمباری کرکے سرخ لکیر عبور کی، اب ہمارے جواب کا انتظار کرے۔