اسلام آباد: پی ٹی وی اسپورٹس کے ڈائریکٹر نعمان نیاز کو ڈائریکٹر اسپورٹس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
سابق وزیر اطلاعات اور سابق ایم ڈی پی ٹی وی کے ساتھ مل کر اے آر وائی کے اسپورٹس چینل میں مدد کرنے اور اسے میچ دکھانے کے حقوق دلوا کر سرکاری ٹی وی کو اربوں روپے کے اشتہارات سے محروم کرنے والے ڈائریکٹر نعمان نیاز کو ڈائریکٹر اسپورٹس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
یاد رہے کچھ عرصہ قبل ڈائریکٹر نعمان نیاز نے کرکٹ شو کے دوران کرکٹ لیجنڈ اور فاسٹ بائولر شعیب اختر سے بدتمیزی کی تھی۔