کراچی: محکمہ داخلہ نے عید پر نئی پابندیوں کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔ سندھ میں تمام کاروبار، مارکیٹیں شاپنگ پلازہ 9تا 16مئی بند رہیں گے۔ بنیادی اشیائے ضروریہ کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق نجی گاڑیوں، ٹیکسی، کیب میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہونگی۔ جانوروں کی خرید وفروخت کی دکانیں ویٹرنری اسٹورز پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
ریسٹوررینٹس صبح پانچ سےشام سات بجے تک کھلے رکھے جاسکیں گے۔ ریسٹورینٹس ہوٹلز صرف ہوم ڈیلیوری اور ڈرائیو تھرو سروس کرسکیں گے۔۔بیکری، کریانہ اسٹور، دوددھ، گوشت سبزی کی دکانیں شام سات بجے تک کھلی رکھی جاسکیں گی۔
9 مئی سے سندھ میں سخت لاک ڈاون پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔