امتحانات سمیت دیگر فیصلے محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی مشاورت سے کئے جائیں گے. وزیر تعلیم سندھ سعید غنی

0
74

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات سمیت دیگر فیصلے محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی مشاورت سے کئے جائیں گے اور اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس چند روز میں بلایا گیا ہے.

کلاس پہلی سے آٹھویں اور نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات سمیت نئے تعلیمی سال کے حوالے سے فیصلے اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کئے جائیں گے. انہوں کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی میں تمام اسٹیک ہولڈرز، ماہرین تعلیم، بورڈز اور جامعات کے سربراہان، نجی اسکولز کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور تمام اعلیٰ تعلیمی سرکاری افسران ممبرز ہیں.

ایک روز قبل ہی یکم جون سے تعلیمی اداروں کے نہ کھلنے کے حوالے سے سندھ کا موقف دے دیا تھا اور آج نیشنل کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد جو فیصلے ہوئے ہیں ان میں صوبوں کو اختیار دیا گیا ہے.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں