افغان خواتین کے زیر انتظام ریڈیو اسٹیشن ‘صدائے بانواں’ کی نشریات بحال

0
52

کراچی: افغانستان میں خواتین کے زیرانتظام ریڈیو سٹیشن “صدائے بانواں” [خواتین کی آواز] کی ایک ہفتے کی بندش کے بعد نشریات کو بحال کر دیا گیا ہے۔ افغان حکام نے ماہ رمضان میں میوزک چلانے پر ریڈیو کی نشریات کو ایک ہفتے کے لئے بند کر دیا تھا۔

صدائے بانوواں، جس کا دری زبان میں مطلب خواتین کی آواز ہے، افغانستان میں خواتین کے زیر انتظام واحد ریڈیو اسٹیشن ہے۔ اس کا آغاز 10 سال پہلے ہوا تھا۔ اس میں 8 ملازمین کام کرتے ہیں اور ان میں 6 خواتین ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں