معروف گلوکار جواد احمد دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

0
108

لاہور: چیئرمین برابری پارٹی و معروف گلوکار جواد احمد دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

معروف گلوکار کو بخار اور گلے میں درد کی شکایات تھیں جس کے بعد انہوں نے نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گلوکار نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ میں ٹیچرز احتجاج میں گیا تھا مجھے اندیشہ ہے کہ شاید اُدھر سے یہ وائرس مجھ میں منتقل ہوا ہے۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں لیکن میں نے خود کو گھر تک محدود کر لیا ہے۔ اس سے قبل جواد احمد گزشتہ سال یکم نومبر کو کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں