کراچی: مصطفی عامر قتل کیس کا معاملہ پر ارمغان کے مختلف بینک اکاونٹس سمیت مالیاتی اداروں وہاوسنگ سو سائیٹیزسے ریکارڈ طلب کرلیا۔ ملزم کے نام پررجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات فراہیمی کے لئے متعلقہ ادارے کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔
ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاونٹر فنانسنگ فار ٹیرارزم نے خطوط ارسال کر دئیے ہیں،
خطوط سیکورٹی ایکسچینج کمپنی، ایف بی آر، بحریہ ٹاون اور ڈی ایچ اے کو ارسال کئے گئے ہیں۔ بینکوں سے اکاونٹس کی تعداد، موجود رقم اور اقسام بار تفصیلات فراہمی کا کہا گیا ہے۔
ایس ای سی پی سے ارمغان کے نام پریا مشترکہ رجسٹرڈ کاروباری کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں جبکہ ڈی ایچ اے، بحریہ ٹاون اور، ہاوسنگ سوسائیٹیز سے ارمغان کے نام پر جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ محکمہ ایکسائز کو ارمغان کے گھر سے ملنے والی بیش قیمت گاڑی سمیت دیگر گاڑیوں کی تفصیلات فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔