کراچی(رپورٹ: ایم جے کے) چار سگے بھائیوں پر مشتمل سات رکنی ڈکیت گروہ پکڑا گیا، چار ملزمان ڈیڑھ سو سے زائد وارداتوں میں ملوث نکلے، چاروں ملزمان شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔
شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار چار ملزمان ڈیڑھ سو سے زائد وارداتوں میں ملوث نکلے چاروں سگے بھائیوں پر مشتمل سات رکنی ڈکیت گروہ شہر بھر میں ایک شخص کو ڈکیتی کے دوران قتل اور متعدد کو زخمی کر چکا ہے۔
تھانہ شارع نور جہاں پولیس نے ملزمان کے ویڈیو بیان حاصل کرلیا جن میں ملزمان نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے، ڈکیت گینگ میں چار سگے بھائی شامل ہیں جو مل کر شہر بھر میں وارداتیں کرتے ہیں، ملزمان نے ڈکیتی کے دوران بلوچ کالونی میں ایک دودھ فروش کو قتل کیا، ملزمان نے بلوچ کالونی میں ڈکیتی کے دوران اپنے دوست کو بھی لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی مار دی تھی، ملزمان نے شہر میں ڈیڑھ سو سے ذائد وارداتوں کے دوران متعدد افراد کو گولیاں مار کر زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان نے ایم این اے سے بھی اسلحہ چھیننے کا اعتراف کیا، ملزمان صدر، کورنگی، محمود آباد، نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں متعدد وارداتیں کر چکے ہیں، ملزمان سے مذید تفشیش جاری ہے۔