اسلام آباد: پی ایف یو جے نے 2016 پیکا قانون کو ہی چیلنج کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست سماعت کے لئیے منظور کرلی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت بتائے کہ پیکا قانون کے تحت سیکشن 20 کی کاروائی کے لئیے کیا معیار مقرر کیا گیا ہے؟۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10 مارچ کے لئیے نوٹس جاری کر دئیے جب پیکا قانون کے ترمیمی آرڈیننس پر بھی سماعت ہو گی۔