کراچی: سندھ کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے جامعہ کراچی میں اساتذہ کے احتجاج کے سبب سات روز سے تدریسی عمل معطل، امتحانات ملتوی ہورہے ہیں۔
انجمن اساتذہ کے مطابق وفاقی حکومت نے جامعات کے اختیارات پر قبضے سے جامعہ کی خُود مختاری پر حملہ کیا ہے۔ سندھ حکومت اس معاملے پر خاموش ہے اور 42 ہزار سے زائد طلبا کا نقصان ہورہا ہے۔