اسلام آباد: اسامہ ستّی قتل کیس، جے آئی ٹی نے کل اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں مدعی مقدمہ ندیم یونس ستّی کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں وائرلیس آپریٹرز، جائے وقوعہ کا دورہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں اب تک کے بیانات اور ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے گا اور مقتول کے والد نے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
مقتول اُسامہ ستی کے والد ندیم یونس ستّی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکت کرونگا اور میرے بیٹے کا موبائل بھی پولیس کے پاس ہے۔
اجلاس جے آئی ٹی کے چئیرمین ایس پی صدر زون سرفراز ورک کی سربراہی میں ہوگا۔ اجلاس میں پولیس کے علاوہ آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کے نمائندے شامل ہونگے۔