کراچی میں سردی کی لہر میں شدت آگئی

0
32

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی لہر میں شدت آگئی۔ درجہ حرارت گرنے سے ایک مرتبہ پھر سردی میں اضافہ ہوگیا۔

صبح کے وقت درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور  آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔ 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ صبح اور شام کے اوقات میں سرد ہواؤں کے باعث سردی کی شدت ذیادہ محسوس ہوگی۔ آج مطلع سرد اور خشک رہے گا، سردی کی موجودہ شدت مزید کچھ روز تک رہے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں