اسلام آباد: ناظم جوکھیو قتل کیس کے معاملہ پر وزیراعظم عمران خان کا لرزہ خیز واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم عمران خان کے گورنر عمران اسماعیل سے رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفصیلات معلوم کیں۔ وزیراعظم کو بہیمانہ قتل کیس میں پولیس کی تفتیش سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں مکمل قانونی معاونت کی یقین دہانی کروائی۔
سندھ پولیس ناظم جوکھیو کیس میں جانب داری برت رہی ہےپی ٹی آئی رہنماؤں کی وزیراعظم کو آگاہی۔ گورنر اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے وزیراعظم سے وفاقی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔