نئے خطرناک نیپاہ وائرس کے حوالے سے انتہائی سخت انتباہ

0
61

کراچی: پاکستان بارڈر ہیلتھ سروسز نے ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی بارڈر چیک پوسٹوں خاص طور پر کرتارپور چیک پوسٹ اور تمام ایئر لائنز کو نئے متعدی اور خطرناک “نیپاہ وائرس” (این آئی وی) کے حوالے سے سخت انتباہی مراسلے تحریر کیے ہیں کہ مروجہ حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے اور مشکوک مسافروں پر کڑی نظر رکھی جائے۔

خصوصی ہدایت سنگاپور، ملیشیاء بھارت، انڈونیشیا، کمبوڈیا، تھائی لینڈ، فلپائن، مڈگاسکر اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے مسافروں کے لیے زیادہ ہے۔ مراسلے جن سرکاری ایجنسیوں کو بھی تحریر کیے گئے ہیں ان میں پاکستان کسٹم، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، ایف ائی اے، اینٹی نارکوٹکس فورس اور ایر لائن اپریٹرز کونسل شامل ہیں۔

مذکورہ خطرناک بیماری ایک شخص سے دوسرے شخص، چمگادڑوں کے فضلے سے، انسان سے منتقل ہونے والے وائرس پھلوں اور کھانے پینے کی اشیاء بھی شامل ہیں۔ سب سے پہلے 1999 میں یہ موذی اور جان لیوا وبا کی شروعات سنگاپور اور ملیشیا سے ہوئی جس میں 100 افراد لقمہ اجل بنے۔ اور اخری مرتبہ یہ وبا بھارتی شہر کیرالہ میں 2018 میں پھیلی جب وہاں 36 کیسز رپورٹ ہوئے اور 11 اموات ہوئیں۔ اس خطرناک وبا کے مریضوں کی علامات میں نزلہ زکام، سر چکرانا، الٹی کا محسوس ہونا، غنودگی، شدید کھانسی اور گلے میں تکلیف، سانس لینے میں تکلیف اور دماغ کا سن ہو جانا اور پھر کوما میں چلے جانا شامل ہیں۔ متعلقہ اداروں کو سخت حفاظتی اقدامات اٹھانے کی تاکید کی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں