سعودی تاجر’ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پرجوش ہیں، شان عباس اشعری

0
20

ریاض: سعودی تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ مواقع کے خواہاں ہیں، سعودی میڈیا کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ سکیورٹی ایشوز کے علاوہ کسی بھی ممکنہ تنازعہ کو طے کرنے کے لیے پہلے سے میکنزم تیار کیا جائے۔ اس امر کا اظہار سعودی عرب کی تجارتی کمپنی الجميح کے سینئر عہدیدار نے کیا ہے۔ یہ کمپنی کویت کے نیشنل انڈسٹریز گروپ ایک کنسورشیم کا حصہ ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان کے سب سے بڑے ساحلی شہر کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک میں اکثریتی حصص رکھتی ہے۔ کمپنی کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر اور کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر شان عباس اشعری نے صحافیوں کو بتایا کہ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پرجوش ہیں اور چاہتے ہیں پاکستان میں کاروباری امکانات سے استفادہ کریں۔ تاہم سعودی تاجر سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنے منافع کی حفاظت چاہتے ہیں۔

اشعری کے مطابق ان کا گروپ ایک ایسے معاہدے کی منظوری کا منتظر تھا جس میں کے الیکٹرک کے 68.4 فیصد کی فروخت کے بعد اسے چین کے حوالے کرنا تھا لیکن یہ معاملہ 2016 سے ابھی تک زیر التوا ہے۔ اور سرکاری اداروں کے ساتھ لین دین کے معاملات بھی تعطل کا شکار ہے۔

شان عباس اشعری نے رپورٹرز کو بتایا کہ ایس ای پی نے ایک نئی لیٹر آف انٹنٹ جمع کر کے کے الیکٹرک میں نئے سرے سے دلچسپی ظاہر کی ہے جس کے نتیجے میں کے الیکٹرک مزید سرمایہ کاری کو متوجہ کر سکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ایس ای پی نے 1.77 ارب ڈالر کی پیشکش کی تھی اب کئی برسوں کے بعد اس پیشکش کی تجدید کی جانی چاہیے۔ ہمیں توقع ہے کہ یہ رقم 2 ارب ڈالر تک پہنچ سکے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں