لاہور: تھانہ شیراکوٹ پولیس نے 22 سالہ لڑکی سے زیادتی اور اس کے 17 سالہ بھائی سے بدفعلی کی ویڈیوز بنا کر انہیں گزشتہ 6 سال سے بلیک میل کرکے درندگی کا کھیل کھیلنے والے ملزم تنویر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر ذیادتی کا۔نشانہ بنایا اور پھر اس کی ویڈیو بنا کر اس کے بھائی کو بھی بلیک میل کرکے بدفعلی کرتا رہا کہ اگر کسی کو بتایا تو وہ یہ ویڈیوز سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر وائرل کردے گا۔
دونوں بہن بھائی گزشتہ 6 سال سے بدنامی کے خوف سے ملزم کے ہاتھوں بلیک میل ہورہے تھے۔ اب لڑکی کے نہ ماننے پر ملزم نے یہ ویڈیو لڑکی کے باپ کو بھیج دیں۔ جس پر پولیس نے متاثرہ لڑکی اور لڑکے کے باپ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔