کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی گورنر ہائوس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال سمیت صوبہ کی ترقی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کورونا وبا کا پھیلائو کیلئے احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد اور تدارک کیلئے بھرپور کوشش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک اور صوبہ کے وسیع تر مفاد میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے،ملک کی ترقی کراچی کی تعمیر و ترقی سے وابستہ ہے۔
وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لئیے وفاق اور صوبے کے درمیان روابط کو مزیدمستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔