لکی مروت پولیس کا دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن

0
241

 لکی مروت: حالیہ تھریٹ الرٹس اور امدہ محرم الحرام کو مدنظر رکھتے ہوئے، ڈی پی او لکی مروت عمران خان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری ہمراہ کیو ار ایف اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے ضلع کے سرحدی علاقوں  ساگئی والیئی زنگ اور لڑیی کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں  میں سماج دشمن عناصرکےخلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران 90 مقامات اور گھروں کو چیک کیا گیا اور مشکوک افراد کا ڈیٹا چیک کیا گیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا مقصد معاشرے میں امن و امان قائم رکھنا اور جرائم پیشہ افراد، منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او لکی مروت کا کہنا تھا کہ برگی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ان علاقوں میں شر پسندوں کو پناہ لینے کا موقع نہ ملے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں