کراچی: ساحل سمندر پر قیمتی مینگروز درخت
کاٹنے پر پہلی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مینگروز کٹائی پر صوبائی اور وفاقی حکومت کی مشترکہ کوآرڈینیشن سامنے آئی ہے۔
مینگروز کاٹنے والوں کو کراچی پورٹ اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے حراست میں لے لیا، کارروائی کے بعد محکمہ جنگلات حکومت سندھ نے ملزمان کے خلاف ایف آئی درج کروا دی۔
رپورٹ کے مطابق یہ ایف آئی آر مینگروز کٹائی پر درج ہونے والی پہلی ایف آئی آر ہے۔