ان باکس کے آپشن کا انسانی جبلت سے تعلق

0
34

تحریر: نصرت امین

سوشل میڈیا پر حراسگی، بلیک میلنگ اور خوفزدہ کردینے والی دھمکیوں کا سب سے بڑا سبب بننے والے ‘ان باکس’ کا آپشن، انسانی حقوق، حقوق نسواں اور بڑھتی ہوئی عالمگیریت کے اس دور میں بھی دنیا کی کوئی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ بند کرپائی ہے، نہ اس کا استعمال محدود کرسکی ہے؛ اور نہ ہی آئندہ بہت سے برسوں تک اس کا کوئی امکان نظر آتا ہے۔

وجہ انتہائی سادہ ہے۔ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس ڈیزائن کرنے والوں کو اس انسانی نفسیات کا پتہ چل گیا ہے کہ کسی بھی ذہنی یا جذباتی حالت میں، اپنی رازداری برقرار رکھتے ہوئے دوسرے انسان کے خیالات، ارادے اور حالات جاننے کی شدید خواہش، انسانی جبلت میں شامل ہے۔

دوست، دشمن، مخالف، حمایتی، محلہ دار یا کولیگ، بیوی، شوہر، گرل یا بوائے فرینڈ، سب کے دل و دماغ میں کسی بھی طرح کی ذہنی و جذباتی حالت میں آپ کا ان باکس میسیج پڑھنے کی شدید خواہش ضرور پیدا ہوگی اور برقرار بھی رہے گی! آپ کا ان باکس میں بھیجا ہوا میسیج دیکھنے کی اس شدید خواہش پر صرف ایک ہی صورت میں کنٹرول حاصل کیا جاسکتا ہے: اور وہ صورت ہے کسی بہتر آپشن کا موجود ہونا! اور بہتر آپشن کی دستیابی بھی صرف اور صرف ان باکس کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ لہذا سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس چلانے والوں کا ارب پتی بن جانا کوئی حیرت انگیز بات نہیں!!۔

پی ایس: بیان کیا گیا سچ ناقابل برداشت حد تک تلخ ہے تو معذرت خواہ ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں