سرکاری ملازمین کی مستقلی کا فیصلہ کالعدم قرار

0
88

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواہ کے مختلف محکموں کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے مختلف محکموں کے ملازمین کی مستقلی کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قردار دے دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے پڑھ کر سنایا۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے 72 محکموں کے ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں