کراچی: سعودی عرب نے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی سالانہ کانفرنس میں فیلو شپ ڈاکٹروں کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ مقابلہ امریکا کے شہر لوزیانا کے شہر نیو اورلینز میں منعقد ہوا۔
مقابلے میں مملکت کی نمائندگی کرنے والے ڈاکٹروں ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ اسپتال سے ڈاکٹر ابراہیم الحربی، ریاض کے نیشنل گارڈ اسپتال سے محمد الحسن اور ریاض کے ملٹری اسپتال سے احمد الحیضل نے کی۔ مقابلے میں شریک ڈاکٹروں کے درمیان یہ مقابلہ ان کی طبی مہارتوں کے پوائنٹس کی شکل میں طبی معلومات کی بنیاد پر ہوا جس میں سعودی ڈاکٹروں نے شاندار کار کردگی دکھاتے ہوئے مقابلہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔