امریکہ میں اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ جیتنے والی سعودی طالبہ کا انٹرویو

0
60

کراچی: سعودی طالبہ نے سکالرشپ کی مدت کے دوران اپنی صلاحیتوں اور امتیازات کو پروان چڑھایا اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی فلوریڈا ٹیک یونیورسٹی میں اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ جیت لیا۔ یہ وہ ایوارڈ ہے جو ہر سال ایسے شاندار اور فعال طلبہ کو دیا جاتا ہے جنہوں نے تعلیمی اور سماجی خدمات انجام دی ہوتی ہیں۔ سعودی طالبہ نے اپنی پڑھائی کے دوران نئے سعودی طلبہ کے لیے ایک تحقیقی رہنما کے طور پر عربی میں ایک دستاویز تیار کی تھی۔

‘العربیہ’ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں سعودی طالبہ ‘امیرہ السلمی’ نے بتایا کہ میں نے فلوریڈا ٹیک یونیورسٹی میں ایکسی لینس ایوارڈ جیتا۔ یہ ایوارڈ ہر سال سکریننگ اور نامزدگی کے بعد مختلف شعبوں میں یونیورسٹی کے ممتاز طلبہ کو دیا جاتا ہے۔ ایوارڈ ان کی تعلیمی کامیابیوں اور دیگر اہم عوامل کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ ان عوامل میں رضاکارانہ، کمیونٹی اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں