کراچی: حیدرآباد تا سکھر موٹروے میگا کرپشن اسکینڈل کے معاملہ پر نیب کے ہاتھوں گرفتار ملزم عاشق کلیری کی نشاندہی پر نیب کراچی کا گلشن حدید میں چھاپا۔
زرائع کے مطابق گرفتار ملزم عاشق کلیری کے سالے موٹر سائیکل کے مکینک کے گھر سے 12 کروڑ روپے نقد برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم عاشق علی کی نشاندہی پر اب تک 55 کروڑ 60 لاکھ روپے برآمد ہو چکے ہیں۔
نیب کراچی نے میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کی حوالگی کے لئے درخواست دے دی۔ اسسٹنٹ کمشنر منصور عباسی او سندھ بینک کے ایریا مینیجر تابش کی حوالگی کے لیے بھی احتساب عدالت کو درخواست دے دی۔
زرائع کے مطابق نیب نے ملزم عاشق کلیری کی کراچی کے مختلف علاقوں میں 3 ماہ کے دوران 40 کروڑ روپے کی خریدی گئی جائیدادیں منجمد کر دیں۔