سانحہ مچھ، شہداء کے مطالبات تسلیم کئے جائیں، صوبائی وزیر اطلاعات

0
27

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مچھ سانحہ کے شہداء کے ورثاء اور ہمدردوں کی جانب سے دیئے گئے دھرنے جائز ہیں۔ شہداء کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔
ہم ہزارہ برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور وفاقی حکومت مگر مچھ کے آنسو بہانا چھوڑے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم فوری طور پر کوئٹہ جائیں اور انتظامی نہ سہی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وزیراعظم کو فوراً کوئٹہ جانا چاہئے۔ وفاقی حکومت کے وزراء اور ترجمان رات کو ٹی وی پر بیٹھ کر کہہ رہے تھے کہ وزیراعظم ایک دو روز میں کوئٹہ جائیں گے۔

کراچی میں پی آئی اے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے ہمدردی کے لیے بھی وزیراعظم نہیں آئے۔ لوگ بھوک، افلاس، بے روزگاری اور دہشت گردی کے نشانہ پر ہیں، لیکن ہمارے وزیراعظم کہتے ہیں میں کیا کروں؟۔ قوم نے تاریخ میں ایسی سفاک اور بے رحم حکومت نہیں دیکھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں