کراچی: پاکستان کسٹم کے انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے دالبدین سے کوئٹہ آنے والی منشیات پکڑ لی۔ منشیات کے ساتھ ایک قیمتی گاڑی بھی ضبط کرلی جبکہ گاڑی کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا۔ ضبط شدہ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں ویلیو دس کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ایڈیشنل کلیکٹر کسٹم انفورسمنٹ معین افضل کو اطلاع ملی تھی کے دالبدین سے کوئٹہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر ہائی وے پر گاڑیوں کی سخت نگرانی شروع کی گئی اور ایک ٹیم نے لکپاس چیک پوسٹ کے نزدیک ایک مشکوک گاڑی فیلڈر کار کو روکا اور جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس میں انتہائی اعلیٰ کوالٹی کی 4 کلو ائس اور دو سو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ مذکورہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت دس کروڑ روپے سے زائد ہے۔ کسٹم نے مقدمہ درج کر کے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے گاڑی بھی ضبط کر لی، مزید تفتیش جاری ہے۔