پیپلزپارٹی کی کہلی کچہری جیالے بریانی پر لڑپڑے، ڈنڈے لاتیں چل گئی، کئی زخمی وزراء فرار

0
60

سجاول: سجاول میں پیپلزپارٹی وزراء کی کہلی کچہری جیالے بریانی پر لڑپڑے اور بریانی کے ڈبے پر لاٹھیاں لاتیں کارکنان زخمی وزراء مسائل سنے بغیر روانہ ہوگئے۔

واقعے پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ بلاول کشمیر میں جس پارٹی کے گن گارہے ہیں ان کی حیثیت صرف ایک بریانی کا ڈبہ ہے۔ جیالے صبر رکھیں وہ وفاق کے لنگر خانوں سے مفت بریانی کھاسکتے ہیں اور بریانی کے معاملے میں جیالوں نے پٹواریوں کو بھی شکست دے دی ہے۔ بلاول کے کرپٹ وزراء کو سندھ بھر میں شدید عوامی رد عمل کا سامنہ ہے۔

حلیم شیخ نے کہا کہ بلاول صاحب اب سندھ کی عوام کو بھٹو یا بی بی کا چورن بیچنا بند کریں اور سندھ کی عوام کھلی کچہری میں وزراء سے کرپشن کا جواب مانگ رہے ہیں۔ سندھ کو لوٹنے والوں کا اب ہر جگہ گھیراؤ ہوگا۔ سندھ کے ساتھ ناانصافی کرنے والے ہر جگہ سے بھاگ کر جان بچا رہے ہیں اور سندھ کی عوام کا شعور پی پی کے خاتمے کا سبب بن رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں