اسلام آباد: ایک کروڑ نوکریاں دینے والے وزیراعظم اپنی ہی پارٹی کے ملازمین کو بے روزگار کرنے لگے۔ تحریک انصاف نے مرکزی دفتر میں کام کرنے والے درجنوں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا۔ کئی برسوں سے کام کرنے والے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے مراسلے تھما دیے گئے۔
ایڈمنسٹریٹر زاہد کاظمی کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے مرکزی دفتر کے خرچے کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یکم اکتوبر سے پارٹی کے مرکزی دفتر کو آپکی خدمات درکار نہیں۔
ذرائع کے مطابق ملازمین کو چیرمین پارٹی کہ منظوری کے بعد نکالا جا رہا ہے۔ جبکہ نوکریوں سے برخاست کیے گئے ملازمین کا تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔