نہ رہا صادق اور نہ رہا امین، توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 3 سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ، گرفتاری کے بعد جیل منتقل

0
85

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تین سال قید پانچ سال نااہلی اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی گئی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، فیصلے کے مطابق جرمانہ ادا نا کرنے کی صورت میں مذید چھ ماہ قید کاٹنا ہوگی اور 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیے گئے۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو عمران خان کی فوری گرفتاری کا حکم  دے دیا۔ چئیرمین کو گرفتار کرکے 3 سال جیل میں رکھا جائے اور وارنٹ جاری کئے جاریے ہیں۔

جج ہمایو دلاور خان نے فیصلے میں کہا کہ مقدمہ ناقابل سماعت ہونے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 6 ماہ قید ہوگی جج

توشہ خانہ کیس فیصلہ کے فیصلے کے فوری بعد وکیل تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتہ کے مطابق عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ آج عدالت میں عمران خان کے وکیل پیش ہی نہی ہوے کیا وہ فیصلے سے پہلے ہی آگاہ تھے۔

آج صبح عدالت نے ساڑھے 8 بجے خواجہ حارث اور ملزم  کو حتمی دلائل کے لیے طلب کیا تھا لیکن کوئی وقت پر نہیں پہنچا اور اب اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل ہوسکتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں