مطیع اللہ جان اغواء کیس، کوئی ادارہ تعاون نہیں کررہا، آئی جی اسلام آباد

0
39

اسلام آباد: سینئیر صحافی مطیع اللہ جان اغواء کیس میں اب تک اداروں کے عدم تعاون کی وجہ سے کوئی خاص پیش رفت نہ ہوسکی۔

سینئیر صحافی مطیع اللہ جان کے اغواء پر آئی جی اسلام آباد  نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی۔ زرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوئی محکمہ تعاون نہیں کررہا اور اغواء کاروں کی شناخت کی فوٹیج پر نادرا نے جواب نہیں دیا۔ ‘متعلقہ محکمے’ نے موبائل کال ڈیٹا ریکارڈ نہیں دیا ہے اور نہ ہی جیو فنسنگ رپورٹ دی گئی ہے۔ اسلام آباد سیف سٹی کی کیمروں کا ریکارڈ بھی نہیں ملا۔

پولیس کے مطابق سینئرصحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کاروں کا نشان مل رہا نہ کوئی ادارہ تحقیقات میں تعاون کررہا ہے۔ کچھ تصاویر مطیع اللہ جان کے اغوا کے بعد سرکاری ہسپتال میں ان کے طبی معائنہ کے موقع پر لی گئی تھیں۔ زرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے صحافی مطیع اللہ کے اغواء پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں