انتطامیہ اسٹیل ملز کا خلاف ضابطہ من پسند لوگوں کو نوازنا قابل مذمت ہے، صدر انصاف لیبر یونین

0
172

کراچی: انصاف لیبر یونین سی بی اے کے صدر شیراز جٹ نے انتظامیہ پاکستان اسٹیل ملز کے افسران کی طرف سے خلاف ضابطہ من پسند لوگوں کو نوازنے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا انتظامیہ کے افسران کی ملی بھگت سے ایف ٹی سی بلڈنگ میں واقع پاکستان اسٹیل ملز کا مارکیٹنگ دفتر بغیر کسی ٹینڈر نوٹس کے اپنے چہیتوں کو کرائے پر آلاٹ کردیا گیا ہے جس کی اپروول بھی دے دی گئی ہے جو قابل مذمت ہے۔ اسی طرح اسٹیل ٹاؤن میں بھی یہی افسران خلاف ایس او پی اسی طرز پر مکانوں کی بندر بانٹ میں لگے ہوئے ہیں۔ ہم وزارت پیداوار اور حکام بالا کو پہلے بھی اس صورت حال سے آگاہ کرچکے ہیں اور اب بھی اس سے آگاہ کر نے کے لئے خط لکھا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ اس کا نوٹس لیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں