لاہور: سیشن عدالت میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں میشا شفیع کی گواہ لینا غنی عدللت میں پیش نہ ہوٸیں اور لینا غنی کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
وکیل کا کہنا تھا کہ لینا غنی ایک اہم ذاتی کام کے لیے اسلام آباد میں ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت آج سماعت ملتوی کر دے۔
علی ظفر کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی مخالفت کی مگر عدالت نے لینا غنی کے وکیل کی استدعا پر سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی۔
علی ظفر نے ہراساں کرنے کے الزامات پر میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوای داٸر کر رکھا ہے۔ میشا شفیع کے الزامات سے ساکھ متاثر ہوئی عدالت سو کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔