کراچی: پاک بھارت کشیدگی کے دوران 2 غیر ملکی ہیلی کاپٹرز کا کراچی سے بھارتی شہر احمد آباد کا سفر۔ امریکہ رجسٹرڈ 2 ہیلی کاپٹرز اتوار کو دوپہر 1 بجے بحیرہ عرب پر نچلی پرواز کرکے کراچی پہنچے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لیونارڈو اے ڈبلیو 139 ہیلی کاپٹرز 2 گھنٹے تک کراچی ایئرپورٹ پر موجود رہے۔ ویسٹ اسٹار ایوی ایشن اور پرائیویٹ ملکیت ہیلی کاپٹر سہہ پہر 3 کراچی سے روانہ ہوئے۔ دونوں امریکی ہیلی کاپٹرز نے جناح ایئرپورٹ سے بدین اور ٹھٹھہ کی طرف سفر کیا۔
اے ٹی سی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹرز 9 ہزار فٹ کی بلندی سے چوہڑ جمالی سے بھارت میں داخل ہوئے۔ بھارت میں داخل ہوتے ہی دونوں ہیلی کاپٹرز 11 ہزار فٹ کی بلندی پر چلے گئے۔ ہیلی کاپٹرز نے شام سوا 6 بجے بھارت کے احمد آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
ہیلی کاپٹرز میں مسافر کون اور کس مقصد کیلئے کراچی سے بھارت گئے ابھی تک معلومات نہیں مل سکیں۔