کراچی: رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ڈکیتوں نے شہر کراچی میں ڈیرے جمالیے۔ سندھ حکومت سمیت کراچی پولیس ڈکیتوں کے سامنے بے بس ہوگئی۔
گلستان سوسائٹی قائد آباد کا رہائشی سماجی کارکن اور تاجر بابر خان سواتی دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈکیتوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
علاقہ مکینوں نے نیشنل ہائی وے پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بند کردیا، روڈ بند ہونے سے ٹرکوں، بسوں اور گاڑیوں کی طویل لائینیں لگ گئیں۔
مظاہرہن کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی کاشف عباسی وارداتوں کا نوٹس لیں اور دو دن میں دو شہری ڈکیتی مزاحمت پر جانبحق ہوئے ہیں۔