حکومت اپنی آئینی حیثیت کھو چکی ان کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری

0
34

ڈیرہ مرادجمالی: جمعیت علماء اسلام کےمرکزی سیکرٹری جنرل سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سینٹ کے الیکشن اور قومی اسمبلی میں جس طرح حکومت کو شکست سے دو چار ہونا پڑا اب ہماری نظر میں حکومت کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ہفتے کے روز آج کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔  پی ٹی آئی کےجن ممبران قومی اسمبلی نےجرت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینٹ الیکشن میں سید یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا ہے ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ نا اہل سلیکٹڈ وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے کے بہانے اب ان ممبران قومی اسمبلی کی گردنیں دبانا چاہتے ہیں۔ اگر مرکز میں تبدیلی آئی تو بلوچستان اور پنجاب میں بھی تبدیلی آئے گی۔ 8 مار چ کو پی ڈیم ایم کا اہم سربراہی اجلاس رکھا گیا ہے جس میں سینٹ چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور لانگ مارچ کے حوالے سے حتمی فیصلے کیئےجائیں گے۔ اگر حکومت مستعفٰی نہیں ہوئی تو 26 مارچ کو لانگ مارچ ہر حال میں ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کونسل کے ممبر حاجی رحمت اللہ بنگلزئی کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جمعیت کے رکن صوبائی اسمبلی اصغر ترین، سابق صوبائی وزیر حافظ خلیل الرحمان سارنگزئی، سابق سنیٹر ہیمن داس اجوانی، ضلعی امیر مولانا بشیر احمد جمالی، مولانا عبد الخالق منصور، عبید اللہ بنگلزئی، رحیم داد جتک سمیت دیگر جمعیت کے رہنما موجود تھے۔

سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے عمران خان سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تین مارچ سے ہی ختم ہو چکی ہے وہ اپنی آئینی حیثیت کھو چکی ہے  اب ان کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے ان پر عدم اعتماد ہو چکا ہے۔ لیکن پھر بھی وہ کرسی سے چمٹے ہوئے ہیں حکومت کو پہلے بھی کوئی آئینی حیثیت نہیں تھی مگر کوئی جواز بنا کر انہیں سپورٹ کیا جارہا تھا۔ لانگ مارچ سے پہلے ہی سب صورتحال واضع ہو چکی ہے پی ڈی ایم نے جو تحریک چلائی تھی وہ تحریک بھر پور کامیاب ہوگئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شیخ حفیظ بنیادی طور پر آئی ایم ایف کا نمائندہ تھا پوری قوم اور پارلیمنٹ نے آئی ایم ایف سے نفرت کا اظہار کر دیا ہے اورحفیظ شیخ کی صورت میں اظہار کیا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یوسف رضا گیلانی ایک معتبر شخصیت ہیں جس کی بناء پر پی ٹی آئی کے امیدوار سے زیادہ ووٹ انہیں ملے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں