سندھ ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ چیلنج

0
7

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس اور سوسائٹی آف کورٹ رپورٹرز نے پیکا ایکٹ کو چیلنج کردیا، کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی اور ایس سی آر کے سیکرٹری سکندر بھٹو نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے۔ ابراہیم سیف الدین، طاہر محمود اور محسن اعوان ایڈووکیٹس کے توسط سے آئینی درخواست دائرکی گئی۔

درخواست میں وفاق پاکستان، وزارت قانون، وزارت اطلاعات و براڈکاسٹنگ، وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا قانون ایک ظالمانہ قانون ہے اور پیکا قانون آزادی اظہار اور آزادی رائے پر حملہ ہے جبکہ پیکا قانون کے تحت صحافیوں کو خبر کے زرائع دینا ہونگے جو قابل قبول نہیں۔

درخواست میں مذید کہا گیا ہے کہ پیکا قانون آئین کے آرٹیکل 8، 9 اور 10 اے، 18، 19اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے۔ پیکا قانون اسلامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے اور بین الاقوامی قانون آئی سی سی پی آر کا آرٹیکل 19 بھی صحافیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ پاکستان نے کائرو ڈیلگیشن ہیومن رائٹس پر بھی دستخط کر رکھے ہیں جو صحافیوں کو تحفظ دیتا ہے۔ پیکا کے تحت بننے والے ٹربیونل کا چیئرمین اور ممبرز انتظامیہ کے زیر کنٹرول ہونگے۔ اس ٹربیونل کے فیصلے جانبدارانہ ہونگے اور پیکا قانون کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں