انتشارکی سیاست کو عوام نے یکسر رد کر دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

0
59

پنجاب: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کو روکنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی۔

پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں اور انتشارکی سیاست کو عوام نے یکسر رد کر دیا ہے۔ یہاں صرف خدمت کی سیاست ہی چلے گی۔ اپوزیشن میں استعفے دینے اور لانگ مارچ کرنے کی ہمت ہے نہ حوصلہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے اور حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔ منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں