پاکستان سعودی عرب اور قطر کے درمیان زمینی فضائی اور بحری سرحدیں دوبارہ کھلنے کا خیر مقدم کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

0
27

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطی میں اہم پیش رفت کا خیر مقدم کرتا ہے۔
پاکستان سعودی عرب اور قطر کے درمیان زمینی فضائی اور بحری سرحدیں دوبارہ کھلنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ہم گلف تعاون کونسل کی جانب سے ممالک کے درمیان حل طلب مساٸل  جن کو چار سال ہوچکے ہیں ان کے حوالے سے اقدامات کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔

پاکستان امیر کویت کی جانب سے خلیج تعاون کونسل ممالک کے اختلافات ختم کروانے کے لیے مثبت کردار کوسراہتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جی سی سی کے آج ریاض میں ہونے والے اجلاس سے حوصلہ افزاء پیش رفت ہوگی۔ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان اعتماد بڑھے گا۔ پاکستان جلیج تعاون کونسل اور اس کے ساتھ اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں