ڈی جی آئی ایس آئی کابل پہنچ گئے

0
86

کابل: ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی حکام کے وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران پاکستانی حکام کی طالبان قیادت سے پاک افغان سیکیورٹی، اقتصادی اور دیگر امور پر بات ہوگی۔

دوسری جانب معاون ترجمان افغان طالبان بلال کریمی نے کہا ہے کہ گزشتہ جمعہ نئی حکومت سے متعلق تاریخ کا اعلان نہیں کیا، نئی حکومت کا جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہوگی۔

سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ وادی پنج شیر کا مغربی حصہ پہلے ہی کنٹرول میں آچکا ہے جب کہ اس وادی کے مشرقی علاقے بھی ہمارے کنٹرول میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گ کے بڑے ضلع پریان میں امن بحال کر چکے ہیں، وادی مجموعی طور پر طالبان کے سخت محاصرے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاپیسا کے راستے ضلع انابہ پر بھی ہمارا کنٹرول ہے، مخالفین کو بھاری نقصان کا سامنا ہے جب کہ طالبان محفوظ ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں