سعودی عرب، ڈرونز کے ذریعے بلڈ یونٹس کی منتقلی کا انقلابی قدم

0
51

جدہ: سعودی وزارت صحت نے مملکت کی پوسٹل کارپوریشن ‘سبل’ کے تعاون سے ‘ڈرون’ کے ذریعے بلڈ یونٹس کی منتقلی کے فرضی تجربات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ تجربات رواں سال حج سے قبل کیے گئے تھے جب حجاج کو فراہم کی جانے والی ایمبولیٹری خدمات کی رفتار اور حفاظتی معیار میں اضافہ کرنے کیلئے سعودی وزارت صحت کے تیار کردہ فریم ورک کے اندر مقامات مقدسہ میں خون کے یونٹ منتقل کیے گئے تھے۔ آئندہ حج کے سیزن میں ڈرون کے ذریعے خون کے یونٹس کی منتقلی کی جائے گی۔

وزارت صحت کی طرف سے یہ طے کیا گیا ہے کہ اس قسم کی نقل و حمل کو آنے والے موسموں میں عملی طور پر لاگو کیا جائے گا تاکہ حجاج کو فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور زخمیوں، ہنگامی اور نازک کیسز میں مریضوں تک خون کی بروقت رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں