کراچی: متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل نے اعلان کیا ہے کہ باربی-2023 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کو ملک کے سینما گھروں میں دکھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اتھارٹی نے اعلان کیا کہ میڈیا مواد کے معیارات اور متحدہ عرب امارات میں عمر کی درجہ بندی کے مطابق ضروری طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد ملک کی میڈیا کونسل نے باربی فلم کو متحدہ عرب امارات کے لائسنس یافتہ سینما گھروں میں نمائش کی منظوری دے دی ہے۔
باربی کو ابتدائی طور پر 20 جولائی کو ریلیز کیا جانا تھا جو اس کی عالمی ریلیز کی تاریخ تھی۔ تاہم جولائی میں متحدہ عرب امارات میں سنیما ویب سائٹس نے نمائش کی تاریخ کو تبدیل کر کے 31 اگست کر دیا۔
باربی، جس میں ٹائٹل رول میں مارگٹ روبی اور ریان گوسلنگ نے کین کا کردار ادا کیا ہے، نے دنیا بھر میں باکس آفس پر 800 ڈالر سے زیادہ کاروبار کیا ہے۔