چیئرمین سینیٹ پارلیمانی وفد کے ہمراہ مشہد سے تہران پہنچ گئے

0
59

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ مشہد سے تہران پہنچ گئے۔

تہران پہنچنے پر چیئرمین سینیٹ اور وفد کا ایران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور پاکستان ایران دوستی گروپ کے چیئرمین عامر عابدی نے استقبال کیا۔
 
چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں وفد ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا۔ اپنے دور روزہ دورے کے دوران محمد صادق سنجرانی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سمیت دیگراہم قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس دورے میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ سینیٹرز دلاور خان، احمد خان، محمدعبدالقادر کے علاوہ ایوان بالاء  کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں