یوم شہداء کے موقع پر گارڈن ہیڈ کوارٹر میں شہداء کو گارڈ آف آنر پیش

0
109

کراچی: انسپکٹر جنرل آف پولیس مشتاق احمد مہر اور کراچی پولیس چیف سمیت سینئر پولیس آفیسرز نے شہیدوں کے بچوں کے ہمراہ یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔

آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہداء کے بچوں اور فیملی کے دیگر افراد سے ملاقات کی اور انکے مسائل اور حالات سے آگاہی لی۔

امن دشمن عناصر نے جب بھی میلی آنکھ سے اس شہر کے امن کو دیکھا تو شہیدوں اور غازیوں نے اپنے خون اور جوانمردی سے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔
یوم شہداء ان شہیدوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی کی قربانی دیکر اس شہر اور ملک میں امن قائم کیا، ان شہیدوں کی لازوال قربانیاں ہمیشہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیگی۔

محکمہ، پولیس کے شہیدوں کے خاندان کے ہر فرد کیساتھ قدم بہ قدم کھڑا ہے ہم انہیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑینگے۔ شہداء کے لواحقین ہماری اولین ذمہ داری ہیں اور ہم اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی ایڈمن ذوالفقار علی لاڑک سمیت دیگر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ رضویہ قبرستان میں مدفون شہداء کی قبروں پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

آج یوم شہداء پولیس کے دن ہم اپنے شہید افسران و جوانوں سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ انکی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دینگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں