پولیس کا لہو شہریوں کی زندگی کو بچانے کیلئے کام آئے ہم ہر دم تیار ہیں، اے آئی کراچی کا یوم شہدا پر خصوصی پیغام

0
147

کراچی: ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی کراچی پولیس عمران یعقوب منہاس نے شہر قائد میں قیام امن، دہشتگردی کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم شہداء پولیس کے افسران و جوانوں سے تجدید عہد کا دن ہے جنہوں نے اس شہر اور ملک کے چراغوں میں روشنی کیلئے اپنا لہو دیا۔

کراچی پولیس کے افسران و جوانوں نے دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ ملکر اس شہر کی روشنیوں کی بحالی میں مرکزی کردار ادا کیا۔ عوام کی خدمت اور قانون کی بالا دستی کیلئے سرگرم کراچی پولیس کے افسران و جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور عوام کا اعتماد ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔ ہمارے شہیدوں نے اپنا لہو دے کر اس شہر کا امن بحال کیا ہے، آج ہم عہد کرتے ہیں کہ اس فورس کا ہر افسر اور سپاہی اپنے خون کے آخری قطرے تک عوام کے تحفظ اور خدمت کیلئے کوشاں رہیگا۔

کراچی پولیس کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ شہید محکمے کا فخر ہیں اور شہداء کے خاندان کی فلاح بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ کراچی پولیس کی تاریخ قربانیوں اور بہادری سے منسوب ہے، بحیثیت فورس کراچی پولیس کے افسران و جوانوں نے کبھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ پولیس کے افسران و جوانوں کا لہو چاہے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے بہے یا شہریوں کی زندگی کو بچانے کیلئے کام آئے ہم ہر دم تیار ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں