لاہور: لاہور کے تھانہ اقبال ٹاؤن میں معروف اسٹیج اداکارہ سدرہ لطیف المعروف ماہ نور کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف موبائل فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ پولیس تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔
پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔