کراچی: خادم انسانیت رمضان چھیپا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح انتہائی افسوسناک واقعہ بلوچ کالونی میں پیش آیا۔
آج صبح آٹھ بجے چھیپا کنٹرول پر نومولود بچی کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ چھیپا مدد گار جب وہاں پہنچے تو دیکھا بچی تشویشناک حالت اور خون میں لت پت تھی۔ بچی دو منزلہ عمارت سے پہنکی گئی اس وقت حالت تشویشناک تھی۔ جناح اسپتال کے ڈاکٹرز نے بہت بہتر علاج کیا جس کے بعد اس کی حالت ٹھیک ہوئی اور بچی کی دائیں آنکھ پر زخم آئے ہیں۔ بچی کو عمارت سے پھیکا گیا تھا اور بچی دکانوں کے چھپرے پر گری تھی۔ بچی کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا اور علاج کے بعد ہوش آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نومولود بچے کچرے کے ڈھیراور ندی نالوں سے ملتے ہیں اور نو مولود بچوں کو چھیپا کے جھولوں میں ڈال دیں۔