جرنلسٹ پروٹیکشن بل قومی اسمبلی نے منظور کرلیا

0
207

‏اسلام آباد: وفاقی حکومت کا بڑا اقدام، وفاقی کابینہ نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنل کے تحفظ کے لیے، پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2019 کی منظوری دے دی ۔

‏ بل میں ہرصحافی کوذاتی زندگی اور اہل خانہ اور امور کار میں مداخلت سے بچاؤ کا حق حاصل ہوگا۔
کوئی بھی صحافی کسی ایسے مواد کے پھیلاؤ میں شامل نہیں ہوگا جو جھوٹا اور حقائق کے منافی ہو۔
حکومت کسی ادارے، شخص یا اتھارٹی کی طرف سے صحافی کی کردار کشی، تشدد یا استحصال سے تحفظ دے گی۔
صحافی اپنے خلاف کردار کشی، تشدد اور استحصال پر 14 دن کے اندر کمیشن کو شکایت درج کرائے گا۔
کسی صحافی کو آزادانہ طور پر پیشہ ورانہ امور نمٹانے کیلئے رکاوٹیں نہیں کھڑی کی جائیں گی۔
‏صحافی کے ذرائع کو خفیہ رکھنے کیلئے حکومت قانون کے ذریعے تحفظ فراہم کرے گی۔
صحافی کو اس کے ذرائع بتانے کیلئے نہ مجبور کیا جائے گا نہ ہی زبردستی کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں