سندھ حکومت نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنادیا، عامرخان

0
51

      کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے اراکین رابطہ کمیٹی، بلدیاتی نمائندگان کے ہمراہ عید کے تینوں دن آلائشیں اٹھانے اور صفائی و دیگر امور کے لئے دورہ کیا۔

دورے کے دوران عامر خان نے سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کی کارکردگی اور ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے کچرے کا ڈھیر اورعدم سہولتوں سے تباہ کردیا ہے۔ بلدیاتی نمائندگان کو بے اختیار کرکے شہر کی شکل کو بدصورت کیا جا رہا ہے اور آئین کے آرٹیکل 140 اے پر عمل درآمد کے بغیر بلدیاتی نظام درست نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ تمام وسائل اور محکموں پر حکومت سندھ نے قبضہ کرکے عوام کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ وہ کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے کا مطالبہ کریں۔ ہمارے شہر کی حالت پیپلزپارٹی خراب کر رہی ہے اور این ڈی ایم اے کو آکر کام کرنا پڑھ رہا ہے عوام کو کرپٹ پیپلزپارٹی کی حکومت پر نظر رکھنی ہے۔ جنہیں شہر سے کوئی ہمدردی نہیں، ماضی میں بھی اقتدار کے بغیر خدمت کی عوام کی آنکھیں کھل چکی ہیں اور وہ ایم کیو ایم پاکستان کو ہی امیدوں کا مرکز سمجھتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں